بھٹکل:30/نومبر (ایس او نیوز)اترکنڑا ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت اترکنڑا، تعلیمات عامہ اترکنڑا اور بی ای اؤ دفتر بھٹکل کے اشتراک سے شہر کے دی نیو انگلش اسکول کے میدان میں 3تا 5دسمبر تک بیلگام زونل اور ریاسطح کے سال 17-2016 کے انڈر 14اور17عمر کے تھرو بال ٹورنامنٹ کے انعقادہونے کی جانکاری بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق 3دسمبر کی صبح 9بجے ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈےکے ہاتھوں ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوگا۔ جب کہ رکن اسمبلی منکال وئیدیا صدارت کریں گے۔ اترکنڑا ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، بھٹکل بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، تعلقہ پنچایت صدر ایشور بلیانائک، اترکنڑا ضلع ڈی سی ، ایس ایس نکول ، ضلع پنچایت آفیسر چندرشیکھر نایک، تعلیمات عامہ کے کمشنر وی جی ترموری سمیت تمام عوامی نمائندے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ 3دسمبر کو زونل لیول کے مقابلے ہونگے تو 5دسمبرکو ریاستی سطح کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے ۔ بی ای اؤ نے تما م کھلاڑیوں اور کھیل کے شائقین سے اپیل کی ہے کہ متعلقہ ٹورنامنٹ میں شریک ہوکر کامیاب بنائیں۔